وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضلع بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاءکی سرکاری نرخوں پر فروخت کے حوالہ سے اقدامات
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضلع بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاءکی سرکاری نرخوں پر فروخت کے حوالہ سے اقدامات تیز کرنے کی تاکید کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مرکزی اور مصروف بازاروں میں باقاعدہ شکایت سیل قائم کر دیے گئے ہیں جہاں پیرا فورس کے افسران اور عملہ ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ شہری اپنی شکایات براہِ راست درج کرا سکتے ہیں جن پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مارکیٹوں میں مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ سبزی، پھل، گوشت، آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق چیک کیا جا رہا ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ اوورچارجنگ یا ذخیرہ اندوزی کی شکایت درست ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور متعلقہ دکان کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی کے ہمراہ نگہبان رمضان بازار کا دور بھی کیا اور اشیا کے ریٹس و کوالٹی کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور عملہ مارکیٹ کمیٹی کو اشیاء کے معیار اور سرکاری نرخ نامہ کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایات کی



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *