وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران جاری پرائس کنٹرول اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ پرائس کنٹرول میکینزم پر سختی سے عملدرآمد بارے احکامات جاری کئے گئے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار 9 سو سے زائد انسپکشنز کی گئیں۔ گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 5 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی صورت گراں فروشی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں متحرک رہیں اور سبزی، فروٹ، گوشت، چکن، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کر دیے گئے ہیں جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ پیرا فورس کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے تاکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق مہنگائی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی گئی ہے۔ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کا مقصد صرف جرمانے کرنا نہیں بلکہ مارکیٹ میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا۔ بازار میں اشیاء کے ریٹس، کوالٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ بازار میں آئے خریداروں سے اشیاء کے معیار بارے دریافت کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *