وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں نگہبان رمضان بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں اشیائے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں نگہبان رمضان بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ سے 10 سے 15 فیصد کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ بازار میں چکن، بیسن، آٹا، چینی، آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، کھجور اور دیگر ضروری اشیاءوافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیرا فورس کی آج سے مختلف مارکیٹس میں باقاعدہ ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ پرائس کنٹرول اقدامات پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *