رواں مالی سال کے آغاز میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں مالی سال کے آغاز میں پاکستان کی برآمدات میں چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں برآمدات باسٹھ کروڑ…

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں مالی سال کے آغاز میں پاکستان کی برآمدات میں چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں برآمدات باسٹھ کروڑ ڈالر کے اضافے سے پانچ اعشاریہ ایک ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔موجودہ مالی سال کے آغاز میں برآمدات میں اضافے کے باعث ملک کا تجارتی خسارہ تین اعشاریہ 751 ارب ڈالر سے کم ہو کر تین اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہو گیا۔اس کے علاوہ گاڑیوں، گھریلو اشیائ، کپڑوں اور جوتوں سمیت ہیوی ڈیوٹی آئٹمز میں اگست کے دوران ایک اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت مقامی برآمدات میں اضافے اور معاشی استحکام کیلئے متعدد اقدامات پر غور کر رہی ہے۔


