728 x 90

روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی تقریب، کمل جیت سنگھ کاہلوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین

روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی تقریب، کمل جیت سنگھ کاہلوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین

روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں امریکہ سے تشریف لانے والے معروف سماجی رہنما کمل جیت سنگھ کاہلوں ، ڈائریکٹر یونائیٹڈ سکھ فاؤنڈیشن، ہیوسٹن ٹیکساس (امریکہ) کی خدمتِ انسانیت سے سرشار کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔کمل جیت سنگھ کاہلوں نے روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے

روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں امریکہ سے تشریف لانے والے معروف سماجی رہنما کمل جیت سنگھ کاہلوں ، ڈائریکٹر یونائیٹڈ سکھ فاؤنڈیشن، ہیوسٹن ٹیکساس (امریکہ) کی خدمتِ انسانیت سے سرشار کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
کمل جیت سنگھ کاہلوں نے روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے پبلک امیج کمیٹی کے رکن جسپال سنگھ کے معاونت سے سیلاب سے متاثرہ جھنگ کے عوام کے لیے گراں قدر تعاون فراہم کیا۔ وہ یونائیٹڈ سکھ فاؤنڈیشن کے دیگر اراکین ہردیال سنگھ، ڈائریکٹر یونایٹڈ سکھ فاؤنڈیشن پاکستان، گر بیر سنگھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان، تاجندر سنگھ، گوجرہ کے ہمراہ جھنگ میں سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں بیلہ جبانہ اور ہرمل پور گۓ ، جہاں انہوں نے ایک سو گھرانوں کو ایک ہفتے کا راشن فراہم کیا، خواتین میں کپڑے تقسیم کیے، بچوں کو تحائف دیے، صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی اور مویشیوں کے لیے 20 من ونڈا دیا۔ اس کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے صدر عبدالواحد خان ، کلب کو-فاؤنڈیشن چیئر محمد وحید چوہدری، کلب لرننگ فیسیلیٹیٹر کو-چیئر حاجی محمد اشتیاق اور پبلک امیج کمیٹی کو -چئر سردار جسپال سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمل جیت سنگھ کاہلوں صاحب نے جس جذبۂ ایثار، قربانی اور خدمتِ انسانیت کے تحت یہ امداد فراہم کی ہے، وہ معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کی خدمات کو الفاظ میں سراہنا ممکن نہیں۔
عہدیداران نے کہا کہ جس طرح سکھ برادری نے ہمیشہ مشکل وقت میں جھنگ کے عوام کا ساتھ دیا ہے، اسی طرح تمام طبقات کو بھی اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے، تاکہ آزمائش میں گھرے عوام کو سہارا دیا جا سکے اور ان کے دکھ درد بانٹے جا سکیں۔ اس موقع پر کمل جیت سنگھ کاہلوں نے جہاں روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے انسانی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا وہیں پر جھنگ کی عوام کی طرف سے ملنے والی والہانہ محبت کو اپنے اس سفر کا سرمایہ بھی قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی جانب سے کمل جیت سنگھ کاہلوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے پبلک امیج چئیر ملک الطاف حسین نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور محبت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور یہ کہ ان کی یہ محبتیں اور کاوشیں ہمیشہ جھنگ کے عوام کی یادوں میں زندہ رہیں گی۔
معزز مہمانان گرامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے روٹری کلب جھنگ سنٹرل کی جانب سے شیلڈز کا تحفہ دیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos