خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

ریسکیو کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کی کامیاب موک ایکسرسائز

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر اسپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں فرضی…

ریسکیو  کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس  میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کی کامیاب موک ایکسرسائز

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر اسپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں فرضی طور پر بم دھماکے اور آگ لگنے کا منظر پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے اور عمارت میں پھنس جانے کی صورتحال کو عملی طور پر ڈیمانسٹریٹ کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں انہیں سول ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے آگ پر قابو پایا جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
اس موک ایکسرسائز میں ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں کی ریسکیو ٹیموں کے علاؤہ ریسکیو والنٹیئرز کی بھی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، جبکہ پورے آپریشن کی کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے سنبھالی۔ مشق کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے کی تیاری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مختلف یونٹس کے مابین باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
آخر میں ڈیبریفنگ سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ ایسی موک ایکسرسائزز کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا، ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 جھنگ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے، اور اس نوعیت کی مشقوں سے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت میں مزید بہتری آتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری، مؤثر اور مربوط امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
موک ایکسرسائز کے کامیاب انعقاد پر ریسکیو 1122 کے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں