ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کی ہدایات پر کرسمس کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کو ضلع بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اقلیتی برادری کی مذہبی تقریبات کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ضلع جھنگ کے تمام بڑے گرجا گھروں، عبادت گاہوں اور اہم
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کی ہدایات پر کرسمس کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کو ضلع بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اقلیتی برادری کی مذہبی تقریبات کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ضلع جھنگ کے تمام بڑے گرجا گھروں، عبادت گاہوں اور اہم مقامات پر ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جن پر تربیت یافتہ ریسکیورز کے ہمراہ ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینسز تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ:
“ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح کرسمس کے دوران عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور ہنگامی خدمات کی بروقت فراہمی ہے۔ کنٹرول روم، تمام تحصیل دفاتر اور آپریشنل ٹیمیں پوری طرح متحرک اور الرٹ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *