728 x 90

ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے PERA فیز II کے فزیکل ٹیسٹ کے دوران پروٹوکول اور میڈیکل کور فراہم

ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے PERA فیز II کے فزیکل ٹیسٹ کے دوران پروٹوکول اور میڈیکل کور فراہم

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) فیز II کے تحت انفورسمنٹ آفیسرز اور انویسٹی گیشن آفیسرز کی بھرتی کے سلسلے میں منعقدہ فزیکل ٹیسٹ کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ نے مکمل ایمرجنسی پروٹوکول، فوری رسپانس اور طبی سہولیات فراہم کیں۔ فزیکل ٹیسٹ چنیوٹ روڈ صوفی موڑ پر منعقد ہوا جس کی براہ راست نگرانی

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) فیز II کے تحت انفورسمنٹ آفیسرز اور انویسٹی گیشن آفیسرز کی بھرتی کے سلسلے میں منعقدہ فزیکل ٹیسٹ کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ نے مکمل ایمرجنسی پروٹوکول، فوری رسپانس اور طبی سہولیات فراہم کیں۔ فزیکل ٹیسٹ چنیوٹ روڈ صوفی موڑ پر منعقد ہوا جس کی براہ راست نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے کی۔

ایمرجنسی کوریج کے لیے دو ایمبولینسز، دو موٹر بائیک ایمبولینسز، بارہ ریسکیورز اور گیارہ فیمیل ریسکیو رضاکار موقع پر تعینات کیے گئے تھے۔ فزیکل ٹیسٹ کے دوران چار افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ فزیکل ٹیسٹ میں 452 مرد اور 144 خواتین امیدواران نے شرکت کی جبکہ مجموعی تعداد 596 رہی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر قومی، ضلعی اور عوامی سطح کے ایونٹ پر بروقت اور معیاری ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos