728 x 90

ریسکیو 1122 جھنگ کی فوری کارروائی، 16 جانوں کو موت کے منہ سے بچایا

ریسکیو 1122 جھنگ کی فوری کارروائی، 16 جانوں کو موت کے منہ سے بچایا

ضلع جھنگ کی تحصیل 18 ہزاری کے علاقے موضوہ/پتن کامرہ سے ایک پرائیویٹ کشتی دریا چناب میں بیلا چونترہ کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک لیک ہونے لگی۔ کشتی میں سوار 16 افراد کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا اور کشتی ڈوبنے لگی۔ ایسے میں ایک شخص نے فوری طور پر ریسکیو

ضلع جھنگ کی تحصیل 18 ہزاری کے علاقے موضوہ/پتن کامرہ سے ایک پرائیویٹ کشتی دریا چناب میں بیلا چونترہ کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک لیک ہونے لگی۔ کشتی میں سوار 16 افراد کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا اور کشتی ڈوبنے لگی۔

ایسے میں ایک شخص نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی: “ہمیں بچایا جائے، ہم ڈوب رہے ہیں!”۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی گشتی ٹیم کو الرٹ کیا، جو موقع پر پہنچی اور نو ڈوبتے ہوئے افراد کو محفوظ طریقے سے بحفاظت نکالا۔ باقی سات افراد کو دوسری قریبی پرائیویٹ کشتی نے بچا لیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تمام متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ بچائے گئے افراد نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی پر ان کا دِل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی بہادری اور احسن کارکردگی پر دعائیں دیں۔

ریسکیو 1122 جھنگ کے انچارج نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سیلاب یا خطرناک حالات میں سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں اور ہنگامی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos