728 x 90

ریسکیو 1122 جھنگ کے سب اسٹیشنز موڑ منڈی اور کھیوہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

ریسکیو 1122 جھنگ کے سب اسٹیشنز موڑ منڈی اور کھیوہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کے زیرِ انتظام جھنگ کے سب اسٹیشنزموڑ منڈی اور کھیوہ کا باقاعدہ افتتاح آج مورخہ 10 جون، بروز منگل کو مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر اور مخدوم فیصل صالح حیات صاحب کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس نئے اسٹیشنز کے افتتاح سے موڑ منڈی اور کھیوہ

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کے زیرِ انتظام جھنگ کے سب اسٹیشنزموڑ منڈی اور کھیوہ کا باقاعدہ افتتاح آج مورخہ 10 جون، بروز منگل کو مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر اور مخدوم فیصل صالح حیات صاحب کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس نئے اسٹیشنز کے افتتاح سے موڑ منڈی اور کھیوہ کے گردونواح کے علاقوں میں ایمرجنسی خدمات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر جناب علی اکبر بھنڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ریسکیو 1122 کی خدمات پنجاب بھر میں عوام کے لیے ایک مثال ہیں۔ موڑ منڈی اور کھیوہ میں ان نئے اسٹیشنز کے افتتاح سے مقامی آبادی کو فوری اور معیاری ایمرجنسی سہولیات میسر آئیں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کو ہنگامی حالات میں بروقت مدد فراہم کی جائے۔”

اس کے ساتھ ساتھ مخدوم فیصل صالح حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ “ریسکیو 1122 جیسے دیگر علاقوں میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہا ہے، ویسے ہی موڑ منڈی اور کھیوہ میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ اسٹیشنز مقامی لوگوں کے لیے ایک اہم اضافہ ہے، جس سے ایمرجنسی ردعمل کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔”

نئے اسٹیشن کے ذریعے، ریسکیو 1122 جھنگ کی ٹیم موڑ منڈی اور کھیوہ کے اطراف میں واقع دیہات و قصبات میں ہنگامی طبی امداد، آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشنز کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور طاہر عباس نے عوام ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری اور مؤثر ردعمل دیا جائے، لیکن عوام کی بیداری اور تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔”

تقریب کے آخر میں مہمانانِ خصوصی نے اسٹیشنز کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos