خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام سیف سٹی آفس میں فائر اور ایویکویشن ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا،

ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام سیف سٹی آفس، ڈسٹرکٹ جھنگ میں فائر اور ایویکویشن ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں سیف سٹی آفس کے تمام عملے نے بھرپور اور فعال شرکت…

ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام سیف سٹی آفس میں فائر اور ایویکویشن ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا،

ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام سیف سٹی آفس، ڈسٹرکٹ جھنگ میں فائر اور ایویکویشن ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں سیف سٹی آفس کے تمام عملے نے بھرپور اور فعال شرکت کی۔
اس فرضی مشق کا بنیادی مقصد آگ لگنے کی صورت میں فوری، منظم اور محفوظ انخلاء کے طریقۂ کار سے آگاہی، فائر فائٹنگ آلات کے درست استعمال کی عملی تربیت اور ہنگامی حالات میں مؤثر رسپانس کو یقینی بنانا تھا۔ ڈرل کے دوران ریسکیو 1122 کی تربیت یافتہ ٹیم نے آگ بجھانے کے عملی مظاہرے، ابتدائی حفاظتی اقدامات، ریسکیو پروسیجرز اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ اس نوعیت کی تربیتی مشقیں سرکاری و نجی اداروں میں فائر سیفٹی کلچر کے فروغ، بروقت ردِعمل اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ سیف سٹی آفس کے عملے نے ریسکیو 1122 جھنگ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ایسی مفید اور عملی تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں