728 x 90

ریکوڈک منصوبے کے آغاز کی راہ ہموار، ای سی سی کی اہم معاہدوں کی منظوری

ریکوڈک منصوبے کے آغاز کی راہ ہموار، ای سی سی کی اہم معاہدوں کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اہم معاہدوں کی منظوری دے دی ہے جس سے ریکوڈک منصوبے کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ای سی سی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں   ریکوک مائننگ کمپنی کے ساتھ ریل کی ترقی کے معاہدے

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اہم معاہدوں کی منظوری دے دی ہے جس سے ریکوڈک منصوبے کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ای سی سی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں   ریکوک مائننگ کمپنی کے ساتھ ریل کی ترقی کے معاہدے اور فنڈز کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری دی۔

معاہدوں کے تحت بلوچستان کی کانوں سے برآمدی مواد کی بڑی مقدار کی نقل و حمل کے لیے ایک ہزار تین سو پچاس کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کے لیے انتالیس کروڑ ڈالر کی مالی مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

فورم نے ریکوڈک منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق حتمی معاہدے اور مالی وعدوں کی منظوری بھی دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ای سی سی کی منظوری اس تاریخی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے جو بلوچستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے اور پاکستانی عوام کے لیے دور رس فوائد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos