728 x 90

زرعی و صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

زرعی و صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

حکومت نے کاروباری لاگت کو کم کرنے اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنے کے لئے صنعتی اور زرعی شعبے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق نئے ٹیرف کے تحت زرعی شعبے کے لئے بجلی کے اضافی یونٹ کی قیمت اڑتیس روپے سے کم کرکے بائیس روپے

حکومت نے کاروباری لاگت کو کم کرنے اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنے کے لئے صنعتی اور زرعی شعبے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق نئے ٹیرف کے تحت زرعی شعبے کے لئے بجلی کے اضافی یونٹ کی قیمت اڑتیس روپے سے کم کرکے بائیس روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ جبکہ صنعتی شعبے کے نرخ کمی کے بعد چونتیس روپے سے کم کرکے بائیس روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ کر دیئے گئے ہیں۔

بجلی کی ان نئی قیمتوں کے ساتھ زرعی صارفین اضافی ایک سو یونٹس کے استعمال سے اپنی اوسط لاگت میں سات روپے فی یونٹ کی کمی دیکھیں گے۔ اسی طر ح صنعتی صارفین کے لئے ایک ہزاریونٹس کے استعمال سے تقریباً پانچ روپے فی یونٹ کی کمی ہوگی۔ے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos