سابق صدر بار، ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تمام مرکزی ملزمان اب قانون کی گرفت میں ہیں اور انہیں جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ملزم عاشق شاہ اور ثمر شاہ کو ضلع
سابق صدر بار، ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تمام مرکزی ملزمان اب قانون کی گرفت میں ہیں اور انہیں جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ملزم عاشق شاہ اور ثمر شاہ کو ضلع ملتان کے علاقہ جلال پور کچہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ ملزم عمران شاہ پہلے ہی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کی تحویل میں موجود ہے۔
ڈی پی او جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس ٹیموں کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ مسلسل محنت، خفیہ معلومات اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *