728 x 90

ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سےکوئی ڈیڈلاک نہیں:وزیر اطلاعات

ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سےکوئی ڈیڈلاک نہیں:وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین ایک زندہ دستاویز ہے جس میں ارتقاء کا عمل جاری رہتا ہے۔ وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔

آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین ایک زندہ دستاویز ہے جس میں ارتقاء کا عمل جاری رہتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہتر نظم و نسق یقینی بنانے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور پاکستان کی دفاعی قوت کو بڑھانے کیلئے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بھرپور بحث جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستائیسویںآئینی ترمیم کا مسودہ بہترین بین الاقوامی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مجوزہ ترمیم میں وزیراعظم کا استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے اور کمیٹی نے اس شق کو واپس لے لیا ہے۔

ستائیسویں ترمیم میں صدر کو مجوزہ استثنیٰ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یہ رائج ہے کہ سربراہ مملکت کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔

آئینی عدالت کے بارے میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آئینی عدالت کا تصور پوری دنیا میں موجود ہے اور میثاق جمہوریت پر دستخط کے بعد سے آئینی عدالت کے قیام کی بحث جاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا اجتماعی مطالبہ تھا اور اب یہ بحث اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی بنچ کے قیام سے عدلیہ پر کام کا بوجھ کم اور اُس کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos