728 x 90

سخت موسم کے باوجود این ایل سی کی کاوشوں سے خنجراب کے راستے تجارت جاری

سخت موسم کے باوجود این ایل سی کی کاوشوں سے خنجراب کے راستے تجارت جاری

سخت موسمی حالات کے باوجود نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے۔ این ایل سی کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید انتظامات کے باعث قومی ترقی میں ادارے کا کردار نمایاں ہے۔ این ایل سی کی کاوشوں سے درہ خنجراب کے راستے ہمہ موسمی

سخت موسمی حالات کے باوجود نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے۔ این ایل سی کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید انتظامات کے باعث قومی ترقی میں ادارے کا کردار نمایاں ہے۔

این ایل سی کی کاوشوں سے درہ خنجراب کے راستے ہمہ موسمی قومی تجارت دوسرے سال بھی کامیابی سے جاری ہے۔ شدید سردی اور برفباری کے باوجود این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست مکمل طور پر فعال ہے، جس سے پاک چین سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔

سال بھر تجارت کو یقینی بنانے کیلئے این ایل سی نے جدید انفراسٹرکچر تعمیر کیا ہے جبکہ تجارت کی رفتار بڑھانے کیلئے جدید اسکینرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سوست ڈرائی پورٹ پر وزن کے کانٹے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ سامان کی حفاظت کیلئے گوداموں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔

پاک چین بارڈر پر جدید سہولیات کی فراہمی کے باعث سخت موسمی حالات کے باوجود تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دسمبر کے دوران این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست سے بارہ ہزار میٹرک ٹن سامان کی درآمد و برآمد کی خدمات فراہم کی گئیں، جبکہ جنوری دو ہزار چھبیس کے ابتدائی دو ہفتوں میں چار ہزار آٹھ سو ساٹھ میٹرک ٹن سے زائد درآمدی و برآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کی گئی۔

این ایل سی اور چینی اداروں کے اشتراک سے دور دراز علاقوں اور وسطی ایشیا تک بھی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ سوست ڈرائی پورٹ تجارتی اور معاشی فروغ کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے روزگار کا مستقل ذریعہ بھی بن چکی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos