ریسکیو کے مطابق اری اڈہ سرگودھا روڈ پر ہائی ایس کے گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث لگنے والی آگ کو ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے اپنی مستعد کارروائی سے کنٹرول کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے دو ہائی ایس اور ایک دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ریسکیو کنٹرول
ریسکیو کے مطابق اری اڈہ سرگودھا روڈ پر ہائی ایس کے گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث لگنے والی آگ کو ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے اپنی مستعد کارروائی سے کنٹرول کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے دو ہائی ایس اور ایک دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو موصول کال پر فوری طور پر فائر وہیکل اورایمبولینسز واقعے کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو ایا اور آگ سے جھلس جانے والے چھے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *