خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور لیبیا کا مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات مستحکم بنانے میں دلچسپی کااظہارحکومت دکاندار آسان ٹیکس سکیم کے سلسلے میں آگاہی مہم تیز کرے گی، بلال اظہر کیانیوزیر خزانہ کا کوپ31 ایکشن ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہارپاکستان، روس اور پاکستان،عمان کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشقیں شروعکراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابیپاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، خرم شہزادگلگت بلتستان کی منیشہ علی نے انگولا میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیاایشیائی کھیلوں میں پاکستان نے خواتین کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
جھنگ

سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے منصوبے کے تحت ضلع جھنگ سائیکوپ کے ممبران کی خدمت سنٹر اور میثاق سنٹر کے ذمہ داران سے ملاقات۔

سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس (SYCOP) نے "سماجی ہم آہنگی کے فروغ" کے منصوبے کے تحت ضلع جھنگ میں کمیونٹی ایڈوائزری گروپ کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ خدمت سنٹر اور میثاق سنٹر کے ذمہ…

سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے منصوبے کے تحت ضلع جھنگ سائیکوپ کے ممبران کی خدمت سنٹر اور میثاق سنٹر کے ذمہ داران سے ملاقات۔

سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس (SYCOP) نے “سماجی ہم آہنگی کے فروغ” کے منصوبے کے تحت ضلع جھنگ میں کمیونٹی ایڈوائزری گروپ کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ خدمت سنٹر اور میثاق سنٹر کے ذمہ داران میڈم زروہ،ہارون مسیح انچارج میثاق سنٹر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو خدمت مراکز اور میثاق سینٹر کی خدمات سے منسلک کرنا تھا، تاکہ اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل اور مذہبی انتہا پسندی کے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق خدمت مراکز اور میثاق سنٹرزکے ذریعے پنجاب پولیس کا نظام تیزی سے اقلیتی برادریوں کی شکایات اور سماجی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے جبکہ میثاق سینٹر مذہبی انتہا پسندی کے واقعات پر خصوصی توجہ دے کر ان کی روک تھام کے لیے کام کر رہا ہے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے ان سینٹرز کی خدمات اور کردار پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں کمیونٹی کی ترقی اور ہم آہنگی کے لیے اہم قدم قرار دیا۔اس موقع پرسماجی تنظیم سائیکوپ سے کلیم اللہ قائم خانی،وردہ ملک،توقیر شیروانی،آصف منور،حیدر رضا ناصر ایڈووکیٹ،وحید اختر چوہدری،علی سفیان انصاری بھی موجود تھے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں