سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے آپریشن کے دوران متعدد ہتھیاروں سے پوری تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے آپریشن کے دوران متعدد ہتھیاروں سے پوری تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی خودکش بمبار نے بزدلانہ انداز میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا واقعے میں دیگر چار بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوگئے۔
خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزکے چھاپوں نے خوارج کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انہیں جہنم واصل کر دیا۔
ہلاک کئے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *