سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دومختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے23 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طور
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دومختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے23 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بارہ خارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
اسی علاقے کے جنرل ایریا میں خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے مزید گیارہ خوارج ہلاک کردیئے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *