728 x 90

سکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں بھارت کے حمایت یافتہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں بھارت کے حمایت یافتہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں یہ دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا یہ علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos