728 x 90

سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،وزیر داخلہ

سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک ۔ ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اتوار کو تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک ۔ ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اتوار کو تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے اُمید ظاہر کی کہ محسن نقوی کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔

قبل ازیں تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی زائرین اور بارڈر ایشوز پر کل تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔زائرین ، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی درخواست پر سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos