سید صولت رضا ایم ڈی واسا نے سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں کھانے اور پینے کا پانی تقسیم کیا۔ اس موقع پر کنور محمد علی، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کنور محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
سید صولت رضا ایم ڈی واسا نے سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں کھانے اور پینے کا پانی تقسیم کیا۔ اس موقع پر کنور محمد علی، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
کنور محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے بالخصوص ایم ڈی واسا سید صولت رضا اور ڈپٹی ایم ڈی واسا کاشف فیاض کی تعریف کی کہ وہ دن رات سیلاب زدگان کی خدمت اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔ واسا کی پوری ٹیم دن رات موقع پر موجود ہے تاکہ کھانے پینے، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی سہولیات میں کوئی کمی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ متاثرین کو فوری اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واسا کا عملہ ہنگامی صورتحال میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور جب تک متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہو جاتے، واسا کے افسران و اہلکار ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *