سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جھنگ پولیس نے پبلک مقامات پر شہریوں کی جیب تراشی میں ملوث خواتین کے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران دو خواتین، شازیہ اور فرزانہ کو حراست میں لیا گیا۔ خواتین ملزمان کے قبضہ سے اٹھارہ ہزار روپے نقدی اور متعدد مسروقہ موبائل
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جھنگ پولیس نے پبلک مقامات پر شہریوں کی جیب تراشی میں ملوث خواتین کے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران دو خواتین، شازیہ اور فرزانہ کو حراست میں لیا گیا۔
خواتین ملزمان کے قبضہ سے اٹھارہ ہزار روپے نقدی اور متعدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔گرفتار خواتین کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس اور متحرک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *