نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ گجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بارشیں پہلے سے موجود نازک سیلابی صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہیں، کیونکہ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پہلے ہی پانی کی
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ گجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بارشیں پہلے سے موجود نازک سیلابی صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہیں، کیونکہ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پہلے ہی پانی کی سطح غیر معمولی حد تک بلند ہے۔
صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مکمل طور پر الرٹ پر ہیں۔ شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں، ندیوں اور نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور بجلی کے تاروں یا پانی جمع ہونے والے مقامات کے قریب نہ جائیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *