پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں حالیہ سیلاب پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے پچاس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار ایک سو سے زائد دیہات اور بیالیس لاکھ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں
پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں حالیہ سیلاب پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے پچاس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار ایک سو سے زائد دیہات اور بیالیس لاکھ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیس لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ اضلاع میں چارسوتئیس امدادی کیمپ، پانچ سو سے زائد طبی کیمپ اور جانوروں کے علاج کیلئے چار سو بتیس کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔
ریلیف کمشنر نے کہاکہ اس وقت منگلا ڈیم اسی فیصد جبکہ تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھاکرا ڈیم نوے فیصد، پونگ ڈیم ننانوے فیصد جبکہ تھین ڈیم ستانوے فیصد تک بھر چکا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *