پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے بارے میں جاری سروے اور انہیں مالی امداد کی فراہمی کا عمل بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پنجاب کی وزیراعلیٰ
پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے بارے میں جاری سروے اور انہیں مالی امداد کی فراہمی کا عمل بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب کے بعد بحالی کے سروے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو بتایا کہ تمام سیلاب زدہ اضلاع میں بلا تعطل سروے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا عمل اگلے ہفتے باضابطہ طور پر شروع ہوجائے گا۔
ریلیف کمشنر نے واضح کیا کہ جو لوگ اپنے مکانات خودمسمار کرنے کے مرتکب پائے گئے انہیں کوئی مالی امداد نہیں دی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *