سیلاب متاثرہ علاقوں میں گورنمنٹ سکولوں کی بحالی کے سلسلہ میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا کی بحالی و تزئین و آرائش مکمل ہو چکا ہے جبکہ سکول کی چار دیواری کی تعمیر اور عمارت کی رنگ و روغن کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔گورنمنٹ ہائی سکول پکے
سیلاب متاثرہ علاقوں میں گورنمنٹ سکولوں کی بحالی کے سلسلہ میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا کی بحالی و تزئین و آرائش مکمل ہو چکا ہے جبکہ سکول کی چار دیواری کی تعمیر اور عمارت کی رنگ و روغن کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا میں جدید کمپیوٹر لیب کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے پاک فوج کے افسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے متاثرہ تعلیمی انفراسٹرکچر کی بحالی جاری ہے۔ جدید کمپیوٹر لیب سے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *