728 x 90

سیلاب متاثرین کی امداد میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے این جی اوز کا اجلاس

سیلاب متاثرین کی امداد میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے این جی اوز کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر قائم این جی اوز کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس محکمہ سوشل ویلفیئرو بیت المال جھنگ کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شہباز خاں نے کی۔اجلاس کا مقصد ضلع جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرگرم فلاحی تنظیموں

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر قائم این جی اوز کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس محکمہ سوشل ویلفیئرو بیت المال جھنگ کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شہباز خاں نے کی۔اجلاس کا مقصد ضلع جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرگرم فلاحی تنظیموں کے درمیان باہمی رابطے کو مضبوط بنانا اور متاثرین کے ڈیٹا میں ڈپلیکیشن سے بچتے ہوئے امداد کی فراہمی کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔اجلاس میں یو این اوچا، آگاہی، قطر چیریٹی، نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ، سانجھ پریت آرگنائزیشن، عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ہیلپنگ ہینڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری اور آئندہ فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔آگاہی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ادیب عالم خان نے بتایا کہ یو این اوچا کے تعاون سے ضلع جھنگ کے 14سو سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جائیگا
اس موقع پر یو این او اوچا کے نمائندہ سیماب گل نے کہا اس اجلاس سے تمام فلاحی ادارے ایک مربوط نظام کے تحت کام کر سکیں گے اور امداد حقیقی مستحقین تک بروقت پہنچ سکے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شہباز خاں نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ تمام این جی اوز متاثرین سیلاب کو امداد دینے سے قبل اپنا ریکارڈ فراہم کریں تاکہ شفافیت برقرار رکھی جا سکےاور ضلعی انتظامی کی ہدایات کے مطابق کام ہو سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos