وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتی تحقیق وتعلیم کیلئے سیمی کنڈیکٹر پروفیشنلز کی تیاری کی غرض سے انسپائر انیشی ایٹو کا اجرا کیا ہے۔ اسلام آباد میں اقدام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اورسیمی کنڈیکٹرز کے شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم اور مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر
وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتی تحقیق وتعلیم کیلئے سیمی کنڈیکٹر پروفیشنلز کی تیاری کی غرض سے انسپائر انیشی ایٹو کا اجرا کیا ہے۔
اسلام آباد میں اقدام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اورسیمی کنڈیکٹرز کے شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم اور مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
وزیراعظم نے بھرپور صلاحیت کے حامل اس اقدام کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس اقدام کی معاونت کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ساڑھے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کیلئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام سمیت دیگر پروگرام بھی شروع کئے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ تاریخی دن ہے کہ پاکستان کا پہلا قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سات ہزار دوسو نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی جبکہ جدید مربوط سرکٹ لیبارٹریوں کے ساتھ نو یونیورسٹیوں کا مجموعہ تشکیل دیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *