سینئر سیاستدانوں محمود مولوی اور عمران اسماعیل نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا دے کر احتساب کی ایک تاریخی مثال قائم کرنے پر مسلح افواج کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب شروع ہونے والا احتساب کا عمل جاری رہے گا اور پی ٹی آئی سمیت فیض
سینئر سیاستدانوں محمود مولوی اور عمران اسماعیل نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا دے کر احتساب کی ایک تاریخی مثال قائم کرنے پر مسلح افواج کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب شروع ہونے والا احتساب کا عمل جاری رہے گا اور پی ٹی آئی سمیت فیض حمید کے نیٹ ورک سے فائدہ حاصل کرنے والے تمام عناصر کو نتائج بھگتنا ہوںگے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مکمل طور پر نااہل ہے۔
سینئر سیاستدانوں نے پی ٹی آئی پرزور دیا کہ وہ مخاصمت کا راستہ ترک کر کے مفاہمت کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کوعادل راجہ جیسے سوشل میڈیا کارکنوں سے دوری اختیار کرنی چاہئے جو اپنے پلیٹ فارمز پر ویوز میں اضافہ کر کے ڈالر حاصل کرنے کیلئے ملک کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *