سینیٹ کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ این ایچ اے نے اس عرصے میں گزشتہ مالی سال کی نسبت پچاس ارب روپے زیادہ کمائے۔ انہوں نے سڑکوں
سینیٹ کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ این ایچ اے نے اس عرصے میں گزشتہ مالی سال کی نسبت پچاس ارب روپے زیادہ کمائے۔ انہوں نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ، چمن ایکسپریس وے کی تعمیر حکومت کے اولین ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھے ہیں جن میں سیاحتی مقامات پر سڑکوں کی تعمیر نو کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کوبھی تعلیم کا معیار بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
ایوان نے آج چار بلوں کی منظوری دی۔
ان میں حوالگی ترمیمی بل مجریہ 2025،پاکستانی شہریت ترمیمی بل مجریہ 2025، فوجداری قوانین ترمیمی بل مجریہ 2025اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل مجریہ2025شامل ہیں۔
نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔
ایوان کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *