سینیٹ نے آج ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کااظہارکیاگیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ قراردا د میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے اور قربانیوں کوشاندار
سینیٹ نے آج ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کااظہارکیاگیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔
قراردا د میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے اور قربانیوں کوشاندار خراج تحسین پیش کیاگیا جو شہریوں کے تحفظ اور دفاع وطن کیلئے مسلسل اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔
قرارداد میں بلوچستان میں امن، ترقی اور سیاسی شمولیت کے سینیٹ کے عزم کا اعادہ کیاگیا اور کہاگیا کہ پائیدار سلامتی کیلئے سماجی ومعاشی ترقی اچھے نظم ونسق اور آئینی حقوق کے احترام کو الگ نہیں کیاجاسکتا۔
قرارداد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ دہشت گردی کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا اور قومی اتحاد ویکجہتی اورعوام کی امنگوں کے ذریعے تشدد ، انتہاپسندی اور دہشت گردی کی تمام قوتوں کوناکام بنادیاجائے گا ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *