ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ وطن عزیز کے ایک بہادر فرزند نے جام شہادت نوش کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی
ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ وطن عزیز کے ایک بہادر فرزند نے جام شہادت نوش کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان دلیری سے اپنے جوانوں کی قیادت کرتے اور لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ہلاک کئے گئے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا یہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف تخریبی سرگرمیوں اور قتل وغارت کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *