728 x 90

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ترجیح ہے،احسن اقبال

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ترجیح ہے،احسن اقبال

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ آج (ہفتہ)لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ ہے اور ایسا بنیادی ڈھانچہ بنانے کی

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

آج (ہفتہ)لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ ہے اور ایسا بنیادی ڈھانچہ بنانے کی ضرورت ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کا مقصد ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور امن ناگزیر ہے تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمیں ان کو مہارت اور تربیت فراہم کر کے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos