خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
جھنگ

شدید دھند کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے جمعرات کے روز شدید دھند کے باعث بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے خدشے کے پیشِ نظر ہلکی اور بھاری ٹریفک کے لیے ٹریفک ایڈوائزری…

شدید دھند کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے جمعرات کے روز شدید دھند کے باعث بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے خدشے کے پیشِ نظر ہلکی اور بھاری ٹریفک کے لیے ٹریفک ایڈوائزری اور وارننگ جاری کر دی ہے۔

انہوں نے تمام شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، بالخصوص ٹریکٹر ٹرالیوں، بیل گاڑیوں اور گنے سے لدی دیگر وہیکلز کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بغیر بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز کے کسی بھی گاڑی کو، خصوصاً رات کے اوقات اور شدید دھند میں، سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیورز کو دھند کے دوران لو بیم لائٹس کے استعمال سے گریز اور فوگ لائٹس و ریفلیکٹو اشاروں کے درست استعمال سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور پولیس چوکیوں کے انچارجز کو بھی ہدایت کی کہ گنے کے وزن کرنے والے کانٹوں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ دھند کے دوران غیر ضروری ٹریفک کی آمد و رفت کو روکا جائے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے زور دیا کہ گنے اور دیگر اجناس کی ترسیل دن کے اوقات تک محدود رکھی جائے، جبکہ شدید دھند کی صورت میں گاڑیوں کو مقررہ لائنوں میں پارک کیا جائے اور ان کی انڈیکیٹنگ لائٹس آن رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دھند کی صورتحال کے باعث سڑک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیشِ نظر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، آہستہ رفتار اختیار کریں اور ریفلیکٹر لائٹس کا مسلسل استعمال یقینی بنائیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں