728 x 90

شزہ فاطمہ کا ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو ترقی کے لیے بروئے کار لانے کا عزم

شزہ فاطمہ کا ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو ترقی کے لیے بروئے کار لانے کا عزم

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے قومی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کے شہر شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں عالمی کانفرنس کے موقع پر ایک چینی وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے قومی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات چین کے شہر شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں عالمی کانفرنس کے موقع پر ایک چینی وفد سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے وفد کو سرحد پار شراکت داری کے فروغ کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا جس سے جدت، ڈیجیٹل استعداد کار بڑھانے اور جامع ترقی میں مدد دے گی۔

وفد نے پاکستان میں جدید مشینری اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپس کے آغاز اور پیچیدہ اعصابی امراض کے علاج معالجے کیلئے چین کی مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ادویات کی تحقیق کو آگے بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos