728 x 90

شورکوٹ کچہری میں اسلحہ سمیت داخلے کی کوشش ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا خطرہ ٹل گیا

شورکوٹ کچہری میں اسلحہ سمیت داخلے کی کوشش ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا خطرہ ٹل گیا

شورکوٹ احاطہ کچہری میں پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں اسلحہ سمیت داخلے کی ایک سنگین اور مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکس حکمتِ عملی نے ایک ممکنہ خطرے کو بروقت ٹال دیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم عابد حسین کلاشنکوف اور بھاری ایمونیشن سمیت کچہری کے

شورکوٹ احاطہ کچہری میں پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں اسلحہ سمیت داخلے کی ایک سنگین اور مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکس حکمتِ عملی نے ایک ممکنہ خطرے کو بروقت ٹال دیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم عابد حسین کلاشنکوف اور بھاری ایمونیشن سمیت کچہری کے مرکزی گیٹ پر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے غیر معمولی مستعدی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ اس بروقت کارروائی نے نہ صرف ایک ممکنہ سانحہ کو روکا بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مزید مستحکم کیا۔ واقعہ کے فوری بعد تھانہ شورکوٹ سٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، ساجد حسین نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے جوانوں نے فرض شناسی، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos