728 x 90

شورکوٹ کینٹ، پولیس مقابلہ، دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، سرچ آپریشن جاری

شورکوٹ کینٹ، پولیس مقابلہ، دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، سرچ آپریشن جاری

تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقے چھ گھگھ کے قریب پولیس نے دورانِ چیکنگ چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مشکوک افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور کماد کی فصل میں چھپ گئے۔ پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی

تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقے چھ گھگھ کے قریب پولیس نے دورانِ چیکنگ چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مشکوک افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور کماد کی فصل میں چھپ گئے۔

پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت طاہر جوطہ اور جابر کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، رابری اور چوری سمیت بالترتیب 37 اور 16 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔

ہلاک ملزمان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos