728 x 90

شورکوٹ کینٹ،4 سالہ بچہ زیرِ تعمیر گھر کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں کھیلتے ہوئے جاں بحق،ریکسیو

شورکوٹ کینٹ،4 سالہ بچہ زیرِ تعمیر گھر کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں کھیلتے ہوئے جاں بحق،ریکسیو

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ جھنگ والا پھاٹک، شورکوٹ کینٹ روڈ کے قریب ایک زیرِ تعمیر گھر کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ گر گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ جھنگ والا پھاٹک، شورکوٹ کینٹ روڈ کے قریب ایک زیرِ تعمیر گھر کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ گر گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بچے کو ٹینک سے باہر نکالا، تاہم بدقسمتی سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبدالہادی ولد محمد بلال نصیر (عمر تقریباً 4 سال) کے نام سے ہوئی جو کہ چک نمبر 327 کا رہائشی تھا۔ لواحقین نے بچے کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے قانونی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی۔
یہ افسوسناک واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ چھوٹے بچوں کی معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اکثر ایسے حادثات گھروں میں موجود کھلے واٹر ٹینک، بور ہولز یا زیرِ تعمیر مقامات کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos