سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب آج لاڑکانہ میں نوڈیرو کے قریب گڑھی
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔
اس سلسلے کی مرکزی تقریب آج لاڑکانہ میں نوڈیرو کے قریب گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر ہوگی جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن اور حامی بڑی تعداد میں جمع ہوں گے اور سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اجتماع سے خطاب کرے گی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
سندھ حکومت نے آج صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *