728 x 90

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی: جھنگ میں دعائیہ تقریب و یوتھ کنونشن، قائدِ عوام کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی: جھنگ میں دعائیہ تقریب و یوتھ کنونشن، قائدِ عوام کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت

پیپلز یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ڈیرہ مہر فضائل رمانہ، بمقابلہ البدر سکول رشید چوک پرانا چنیوٹ روڈ جھنگ سٹی میں ایک پروقار دعائیہ تقریب اور یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں، کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد

پیپلز یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ڈیرہ مہر فضائل رمانہ، بمقابلہ البدر سکول رشید چوک پرانا چنیوٹ روڈ جھنگ سٹی میں ایک پروقار دعائیہ تقریب اور یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں، کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لازوال سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سابق ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جھنگ پیر سید آغا طارق گیلانی، سینئر نائب صدر پیپلز یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب سردار حاجی خان پٹھان، اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب چوہدری فہیم عباس راہی شامل تھے۔ اس موقع پر جھنگ کی سینئر قیادت اور پی وائی او کے کارکنان نے بھرپور شرکت کر کے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم مدبر، عوامی رہنما اور پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہیں جنہوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے ہمیشہ غریب اور محروم طبقات کی آواز بن کر ان کے حقوق کی جنگ لڑی اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خودمختار ریاست بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پیر سید آغا طارق گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بھٹو کی پوری سیاسی زندگی عوام کی خدمت سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان کی تشکیل سے لے کر دفاعِ وطن کے استحکام تک، بھٹو صاحب کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور قوم ہمیشہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔

سردار حاجی خان پٹھان اور چوہدری فہیم عباس راہی نے اپنے خطابات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع جھنگ میں پیپلز پارٹی کو سینئر قیادت کی رہنمائی میں ازسرِ نو منظم اور مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھٹو کے نظریے کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت، عوامی حقوق اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائدِ عوام کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos