پریس کلب جھنگ میں صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں سالانہ جرنلسٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صحافیوں کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران بہترین صحافتی خدمات
پریس کلب جھنگ میں صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں سالانہ جرنلسٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صحافیوں کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں پانچ صحافیوں محمد یونس، عمار نبیل چوہدری، علی عباس، سید ذیشان شاہ اور ریاض خان بلوچ کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہر اکرم بھروانہ نے کہا کہ صحافت بلاشبہ ریاست کا چوتھا ستون ہے اور جھنگ کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنی قلم اور آواز کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے مثبت صحافت کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے تمام صحافی اس اعزاز کے مستحق ہیں تاہم جن صحافیوں کو ایوارڈ دیا گیا ہے وہ یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صدر پریس کلب جھنگ لیاقت علی انجم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کے تقدس اور وقار کے لیے جھنگ کے صحافیوں کا کردار قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود، مثبت صحافت کے فروغ اور شہر و ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *