صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی، سیاسی صورتحال، حالیہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اقوام
صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نواب شاہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی، سیاسی صورتحال، حالیہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی مصروفیات اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے عالمی اور علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *