728 x 90

صدراوروزیراعظم کی ایران پراسرائیل کے حملے کی شدیدمذمت

صدراوروزیراعظم کی ایران پراسرائیل کے حملے کی شدیدمذمت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ایران پر اسرائیل کے اشتعال انگیز حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے فوجی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ایران پر اسرائیل کے اشتعال انگیز حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے فوجی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے بھی منافی ہیں۔

وزیراعظم نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں اس حملے میں ایرانی عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے اور پہلے ہی سے شورش زدہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری اور اقوا م متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں کیونکہ کشید گی میں اضافے سے علاقائی اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos