728 x 90

صدر آصف علی زرداری کا مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی پر زور

صدر آصف علی زرداری کا مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی پر زور

صدرآصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کیلئے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج (منگل) دوحہ میں سماجی ترقی کے لئے عالمی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہرطرح کی غربت کے خاتمے اور باوقار روزگار کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر

صدرآصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کیلئے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج (منگل) دوحہ میں سماجی ترقی کے لئے عالمی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہرطرح کی غربت کے خاتمے اور باوقار روزگار کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکزی اہمیت دینے کیلئے پرعزم ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نوے لاکھ سے زائدخاندانوں کو مالی معاونت، صحت اور تعلیمی سہولیات کے حوالے سے بااختیار بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی پروگرام ساری دنیا کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے لاکھوں زندگیوں کو تبدیل کرنے میں مدد ملی ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان خواندگی کی شرح کو بڑھا کر نوے فیصدتک لانا اور یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ہربچہ سکول میں داخل ہو۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ سرسبز، جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایاجا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی شکل میں ایک نئے خطرے کا بھی سامنا ہے۔

دوسرے فریق کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے حربے کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ ہوںگے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos