728 x 90

صدر اور وزیراعظم کا خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر اور وزیراعظم کا خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں، صدر نے ان کے خاندان اور بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں، صدر نے ان کے خاندان اور بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت اور خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی کیلئے ان کی زندگی بھر کی خدمات ایک اثاثہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء پاکستان کی سچی دوست تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos