728 x 90

صدر اور وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر اور وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر  سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے جوانوں کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوارج کو جہنم واصل کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر  سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے جوانوں کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوارج کو جہنم واصل کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos