صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اکوڑہ خٹک کے دارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا نمازیوں پر حملہ
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اکوڑہ خٹک کے دارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر نے اپنے بیان میں کہا نمازیوں پر حملہ قابل مذمت اور گھنائونا فعل ہے، دہشت گرد قوم، ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
انہوں نے شہداء کے لئے جنت میں اعلیٰ درجات کی دعا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کی ایسی وحشیانہ کارروائیواں سے اس ناسورکے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *