صدر آصف علی زرداری سماجی ترقی کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج سے قطر کا چار روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ قطر کی میزبانی میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں عالمی رہنما پائیدار ترقی کیلئے دوہزار تیس کے ایجنڈے کے حصول کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے کے مقصد کے تحت شرکت
صدر آصف علی زرداری سماجی ترقی کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج سے قطر کا چار روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔
قطر کی میزبانی میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں عالمی رہنما پائیدار ترقی کیلئے دوہزار تیس کے ایجنڈے کے حصول کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے کے مقصد کے تحت شرکت کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر دوحہ سیاسی اعلامیے کی منظوری دی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری کل اجلاس سے خطاب کریں گے اور سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے حصول کیلئے عالمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیں گے۔
وہ تخفیف غربت، صحت، تعلیم اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔
اجلاس کے موقع پر صدر عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *